ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق مسلح افراد اسلحہ اور سامان بھی ساتھ لے گئے ،چیک پوسٹ پر حملے کرنے والے مسلح گروہ کی تعداد 30 سے 40 بتائی جاتی ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا
4پولیس اہلکار موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے،ڈی پی او نے مزید بتایا علاقے کو گھیرے میں لےکرمغویوں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ کاررروائی کے دوران میجر اور 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے بار بار نکلیں گے ،مہر بانو قریشی
آپریشن کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عاطف خلیل اور 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔
The post مسلح افراد نے بنوں میں روچہ چیک پوسٹ سے 7اہلکاروں کواغوا کرلیا appeared first on ہم نیوز.