حسیب اللہ اور جہانداد خان پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو وائٹ واش کا چیلنج درپیش
نسیم شاہ بھی تیسرا ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل رہے، پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔
عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں، یاد رہے کہ پاکستان پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکا ہے اور آخری میچ میں اسے وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے۔
The post تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں، رضوان میچ سے باہر appeared first on ہم نیوز.