نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش،سردی بڑھ گئی
مری کے علاوہ تمام اضلاع کے اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے،لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی۔
ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی۔
لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے،دونوں شہروں کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا
لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،دونوں شہروں میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی۔
ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا،8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا۔
دہشتگرد فائدہ اٹھاتے ، غیر قانونی وی پی این بند کریں،وزارت داخلہ کا خط
تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل ا سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندور کو استثنیٰ ہوگا۔
The post لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد appeared first on ہم نیوز.