انہوں نے کہا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف نے تسلیم کیا خسارے کی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک کردیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے تسلیم کیا پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں 40 ارب کا سر پلس دیا، رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دے گی۔
عظمی بخا ری نے کہا کہ حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کردیا، مریم نواز کے وزیرِ اعلی بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی۔
The post پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری appeared first on ہم نیوز.