اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 2.52ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.43ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 2.10ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2ملین ٹن کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 0.27ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.40ملین ٹن کے مقابلے میں 33فیصدکم ہے۔
The post جولائی تا اکتوبر: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد اضافہ appeared first on ہم نیوز.