Site icon News Portal NP

 شوہرکا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلومیٹر سائیکل پر سفر

چینیبیوی ناراض ہو جائے تو اسے منانے کے لیے شوہر کیا کچھ کرسکتے ہیں؟ ایک شخص نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100 دنوں میں 4400 کلومیٹر کے فاصلہ  سائیکل پر کیا۔

چین صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے زاؤ نے لی نامی خاتون سے 2007 میں شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی۔

کراچی میں کچرا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی اور جرمانے کا فیصلہ

زاؤ کے مطابق ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں ۔

چینی شہرکی بیوی لی نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی۔

سعودی عرب: رواں برس 21 پاکستانیوں کے سرقلم

انہوں نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

اس سفر کے دوران اسے 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

شوہرکی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

The post  شوہرکا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلومیٹر سائیکل پر سفر appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version