Site icon News Portal NP

مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے بار بار نکلیں گے ،مہر بانو قریشی

mehar banoپی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ ہم باربار مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے نکلیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اے ٹی سی میں دیگر رہنماؤں سے بھی بات چیت کا موقع ملتا ہے ،ان کا موقف تھا قیادت آ کر ہم سے مشورہ کرے تاکہ مہم کو مضبوط بنایا جائے۔

میرے والد کے بیان میں کوئی غم و غصہ نہیں تھا ،ہماری قیادت کو بھی جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ،اس ملک میں سیاستدانوں نے سیاست ختم کر دی ہے۔

آج اس ملک میں جمہوریت بھی ختم ہوگئی ہے،حکومت ہمیشہ پہلا قدم اٹھاتی ہے ،ملک کی سمت درست کرنے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔

The post مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے بار بار نکلیں گے ،مہر بانو قریشی appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version