Site icon News Portal NP

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے دستخط کرکے اہم دستاویز وصول کرلی

Imran Khanراولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کر کے وصول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ جہاں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا انسپکشن نوٹ فراہم کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو انسپکشن نوٹ کی فراہمی کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔

وکلائے صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ دستاویز پہلے سے داخل کرائی گئی دستاویز میں شامل نہیں تھی۔ یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے۔ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

دریں اثنا بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نئے انسپکشن نوٹ کو دستخط کر کے وصول کرلیا۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ مقدمے میں 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

The post جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے دستخط کرکے اہم دستاویز وصول کرلی appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version