Site icon News Portal NP

پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری

Talal Chاسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کو ریلیف دلانا نہیں۔ بلکہ ریاست پر چڑھائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی۔ بلکہ معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ اور ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے۔ ان کے احتجاج کا وہی نتیجہ ہو گا جو پہلے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہر بار اپنی نوکری پکی کرتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔ بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پر قبضہ کی لڑائی ہے۔ جبکہ کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں اور کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی۔ اور پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

The post پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version