Site icon News Portal NP

سعودی عرب: رواں برس 21 پاکستانیوں کے سرقلم

5564644b509b3سعودی عرب میں رواں برس 274 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے، جن غیرملکیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی ان میں سب سے زیادہ 21 پاکستانی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 20 یمنی اور 14 شامی باشندوں سمیت نائیجیریا کے 10، مصر کے 9، اردن کے 4 اور ایتھوپیا کے 7 شہریوں کو سزائے موت دی گئی۔

اسی طرح بھارت، افغانستان، سوڈان کے تین تین جب کہ فلپائن، سری لنکا اور اریٹیریا کے ایک ایک شہری کو بھی سزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم

ان 101 غیر ملکیوں میں سے 69 کو منشیات اسمگلنگ جب کہ بقیہ کو ڈکیتی، قتل اور دیگر جرائم میں سزا دی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں یہ ایک سال میں غیر ملکیوں کو موت کی سزا دینے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

The post سعودی عرب: رواں برس 21 پاکستانیوں کے سرقلم appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version