Site icon News Portal NP

بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کیلئے عمرہ پالیسی کی تیاری جاری

beggarوزارت مذہبی امور نے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیےعمرہ پالیسی کی تیاری جاری ہے،تجویز دی گئی ہے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔

وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،چیئرمین پی ٹی اے

بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے،ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا،بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کیاجاسکے گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کے سبب ملکی امیج خراب ہو رہا ہے،خیال رہے سعودی حکومت پہلے ہی پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

The post بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کیلئے عمرہ پالیسی کی تیاری جاری appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version