Site icon News Portal NP

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،چیئرمین پی سی بی

وزیر داخلہچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،سیاست اور کھیل کوالگ الگ رکھنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمزکو تیار کیا جارہا ہے،ہم اپنی ڈیڈ لائن سے آگے ہی کام کررہے ہیں،وقت سے پہلے اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کام مکمل کریں گے۔

عاقب جاوید ون ڈے کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ،کوئی ہمیں ٹف ٹائم نہیں دے سکتا،ابھی بھی مثبت سوچ رکھتے ہیں،آئی سی سی سے رابطے میں ہیں،آئی سی سی کو خط لکھا ہے ، جواب کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کے باعث  براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے،پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال پر براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

دفاتر میں نصف عملہ کے ساتھ کام کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

براڈ کاسٹرز نے خط لکھا ہے کہ غیریقینی صورتحال میں 3.2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے،آئی سی سی پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔

اسٹار انڈیا نے تقریباً 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، دوسری جانب آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ترجمان سندھ حکومت

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

The post چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،چیئرمین پی سی بی appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version