بیرسٹر سیف نے کہا کہ 24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کر دیا ہے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔
کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے چھٹی ، بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو وارننگ
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔
The post نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف appeared first on ہم نیوز.