وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈ حادثات میں متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان سب کے لیے دعائے مغفرت جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مسلسل غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے، شیری رحمان
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹرویز پر ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔ اور مخصوص خدمت مراکز پر ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔
The post حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے، مریم نواز appeared first on ہم نیوز.