سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط “حقیقی آزادی” بیانیئے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
شیری رحمان نے کہا کہ دوسرے ملک کے سیاسی وقانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔ خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے۔ خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہے کہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی امریکہ میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں۔ یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں “امریکی مداخلت” پر بیانیہ بنا کر سیاست کرتی رہی۔ تحریک انصاف کا اب خود ایسی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔
The post پی ٹی آئی مسلسل غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے، شیری رحمان appeared first on ہم نیوز.