Site icon News Portal NP

وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

Wheatلاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خرداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق گندم خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔ کمیٹی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نقطہ نظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی۔ تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 25-2024 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار کرے تاکہ خریداری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

The post وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version