ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔
سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔
مخلص ہو کر کام کیا، سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، وہاب ریاض
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔
محمد یوسف این سی اے میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
The post وہاب ریاض کو ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان appeared first on ہم نیوز.