Site icon News Portal NP

کتنے فیصد پاکستانی نوجوان بیرون ملک جانا چاہتے ہیں؟ حیران کن انکشاف

youthاسلام آباد: آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق پاکستان کے 74 فیصد نوجوان اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں۔

آئی پی ایس او ایس کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکہ نقل مکانی نہیں کرنا چاہتی۔ بلکہ اکثریت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

2015 میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، نواز شریف

آئی پی ایس او ایس کے مطابق 2024 میں حکومتی پالیسیوں کے مطابق نوجوانوں کی بیرون ملک منتقلی میں واضح کمی واقع ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق بیرون ملک نقل مکانی کے بجائے اپنے ملک میں قیام کی خواہش معاشی استحکام کو ظاہر کرتی ہے، سروے کے اعداد و شمار پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

The post کتنے فیصد پاکستانی نوجوان بیرون ملک جانا چاہتے ہیں؟ حیران کن انکشاف appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version