Site icon News Portal NP

جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، نواز شریف

Nawaz Sharifلندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے۔ اور اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماوں کی رہائی کےلیے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

The post جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، نواز شریف appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version