برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق سینئرعکسری ذرائع نے بتایا کہ فوج کا عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ عمران خان نے جیل سے ہی عسکری قیادت سےمذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشری بی بی
گارجین نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات پر پابندی ہے لیکن گارجین نے اپنے سوالات انکی قانونی ٹیم کے ذرائع بھیج دیے تھے۔
عمران خان نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ گزشتہ برس اگست میں قید کے بعد سے فوج کے ساتھ براہ راست کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی حکومت گرانے اور جیل میں ڈالنے میں کردار جیسے الزامات عائد کرنے کے باوجود پاکستان کی طاقت ور عسکری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل خارج ازمکان نہیں ہوگی۔
برطانوی اخبار کو انہوں نے بتایا کہ فوج کے ساتھ دیل کے حوالے سے کوئی بھی ملاقات اصولوں اورعوام کے مفاد کی بنیاد پر ہوگی اور یہ ملاقات ذاتی مفاد یا کمپرومائز کرنے کے لیے نہیں ہوگی جس سے پاکستان کی جمہوری اقدار کو ٹھیس پہنچے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف
عمران خان نے کہا کہ ایک سویلین کی فوجی عدالت میں ٹرائل کی واحد وجہ صرف یہی ہوسکتی ہے کہ کوئی اور عدالت مجھے سزا نہیں دے گی، یہ فیصلہ خطرناک ہوگا۔
جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے حکومت دعوؤں کو مسترد کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں رکھا گیا ہے جو خوف، تنہائی اورمیرے حوصلے کو توڑنے کےلیے ترتیب دیے گئے ہیں۔
The post عمران کی خواہش کے باوجود فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں، برطانوی اخبار appeared first on ہم نیوز.