Site icon News Portal NP

آج سال کا آخری سپر مون پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

161103102155 supermoon tease scaledرواں سال 2024ء کے چوتھے اور آخری سپر مون کا مشاہدہ آج ہو گا۔ پاکستان میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرِ فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سُپر مون اپنے عروج پر ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سُپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق سُپر مون اس وقت ہوتا ہے، جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آ جاتا ہے، سُپر مون کے دوران زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔

سپر مون: چندا ماموں دور کے زمین کے قریب آگئے

خیال رہے کہ رواں سال 2024ء میں بالترتیب 3 سپر مون دیکھے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے سپر مون کا نظارہ آج کیا جا سکے گا۔

رواں سال کا پہلا سُپر مون 19 اگست کی شب دیکھا گیا، 18 ستمبر کو دوسرا سُپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ دکھائی دیا جبکہ 17 اکتوبر کو تیسرا سپر مون پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔

The post آج سال کا آخری سپر مون پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟ appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version