Site icon News Portal NP

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دیے

قیدیوں کی سزاصوبہ پنجاب کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دیے گئے ہیں جس میں قیدیوں کی سزا معافی کی مدت کا تعین کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعدہ وضوابط جاری کر دیے ہیں، جیل ریفارمز کے مطابق قید کے دوران حفظ القرآن وترجمہ مکمل کرنے والے قید یوں کو 6 ماہ سے 2 سال سزا کی معافی ملے گی جب کہ میٹرک، انٹر، بی اے اور ایم اے کرنے والے قیدیوں کو ان کی تعلیمی ڈگری کی مناسبت سے 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملے گی۔

اس کے علاوہ اچھے کردار کے قیدی کو ایک سال قید با مشقت پر 15 دن کی سزا معافی جب کہ تین سال قید مکمل ہونے پر 15 دن کے ساتھ اضافی ایک ماہ کی سزا معافی ملے گی،دوران قید الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن ٹیکنیکل کورسز والے قیدیوں کو ایک ماہ تک کی سزا کی معافی ملے گی۔

عازمین حج کے لیے خوشخبری، خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی

دہشتگردی، تخریب کاری، ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدی معافی کے حق دار نہیں ہوں گے جب کہ 4 ماہ سے کم قید با مشقت سزا پانے والے قیدی بعوض مشقت بھی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

جیل ریفارمز کے مطابق اس وقت سزا معافی کا کوئی کیس زیر التوا نہیں۔ آئی جی جیل ہر ماہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے پابند ہوں گے اور وہ ہر ماہ محکمہ داخلہ کو سرٹیفکیٹ بھجوائیں گے۔

The post محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دیے appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version