سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا ،عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
اگلے سال حج پیکیج 10 لاکھ ، 75 ہزار ہو گا ، وفاقی کابینہ میں حج پالیسی منظور
سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے 3 اقساط میں رقم وصول کی جائے گی ، حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔
قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10 روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ، باقی رقم 10 فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی ، حج کیلئے مجموعی رقم 10 سے 11 لاکھ روپے کے درمیان جمع ہو گی۔
The post حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی appeared first on ہم نیوز.