سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ لاہور نے موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔
سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق نئے شیڈول کے تحت صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران تین وقت (8 گھنٹے ) گیس میسر ہوگی، صارفین کوصبح 6 سے 9 بجے ، دوپہر 12 سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ
حکام کے مطابق کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا، انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔
The post گیس صارفین کا نیا امتحان، موسم سرما کیلئے 3 ٹائم مقرر appeared first on ہم نیوز.