مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان متحد ہیں۔ اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ماضی کے مقابلے اب بہتر ہو رہے ہیں۔ اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے۔ اور ایک بار پھر پاکستان کا گروتھ ریٹ پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا۔ اور مجھے ساری زندگی کے لیے سیاست سے نااہل کیا گیا۔ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی اتارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ، وزیراعظم
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اور پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
The post پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف appeared first on ہم نیوز.