ایکس Grok چیٹ باٹ کے بعض فیچرز کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کا آغاز پہلے نیوزی لینڈ میں ٹرائل طور پر کیا جائے گا۔
یہ بیٹا ٹیسٹ پلیٹ فارم کو اس بات کا جائزہ لینے میں دے گا کہ اس کی پروڈکٹ کس طرح کام کرتی ہے۔ اور اس تک رسائی حاصل کرنے والے بہت سے صارفین اسے کس طرح استعمال کریں گے۔
گزشتہ چند دنوں میں مختلف ایکس محققین اور ڈویلپرز نے اس فیچر کے بارے میں محدود معلومات شیئر کیں جو کہ مفت ورژن میں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای میلز سرچ کرنا مزید آسان، جی میل میں نیا فیچر متعارف
ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ابتدائی پابندیوں میں Grok-2 ماڈل ہوگا جس میں ہر 2 گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ 10 سوالات کی اجازت اور Grok-2 منی ماڈل میں ہر 2 گھنٹے میں 20 سوالات کی اجازت ہو گی۔ جبکہ ہر دن صرف 3 تصویروں کے تجزیوں کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ Grok-2 کو ایکس اے آئی نے اگست میں لانچ کیا تھا۔ جس میں اب امیج جنریشن ٹیک پچھلے مہینے اپ ڈیٹ کے بعد تصویری تجزیہ کی صلاحیتوں سے مکمل ہو گئی ہے۔
The post ایکس کا چیٹ باٹ جلد متعارف کرائے جانے کا امکان appeared first on ہم نیوز.