میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی
قبل ازیں مختلف تعلیمی بورڈز کی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تو مضبوط انسان بنیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کے اندر نوجوانوں کو مواقع دیں۔
علی امین گنڈا پور نے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے 50 ہزار روپے فی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے۔
The post مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے ، علی امین گنڈا پور appeared first on ہم نیوز.