انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج کی بندش کا فیصلہ ہاسٹل میں طلبہ کی حفاظت کیلئے کیا گیا ، دوسری جانب ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ طلبہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ، جن سے تفتیش جاری ہے۔
اسموگ کی ابتر صورتحال ، لاہور میں پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان
واضح رہے کوئٹہ کے بروری روڈ پر واقع بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہونے والے تصادم میں 6 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔
دونوں گروپوں نے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا ، تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔
The post طلبہ تصادم ، بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کیلئے بند ، 128 گرفتار appeared first on ہم نیوز.