اساتذہ گزشتہ 4 روز سے پشاور میں احتجاج کے دوران اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے ، ڈی ای او نے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اپ گریڈیشن کا معاملہ ، خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کر دیئے
دوسری جانب مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔
The post مطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑ گیا ، کرک کے تمام 800 پرائمری اساتذہ معطل appeared first on ہم نیوز.