پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی ثابت قدم حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ملک کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
The post دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف appeared first on ہم نیوز.