Site icon News Portal NP

محمد رضوان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

محمد رضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ سے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے؟ ناصر حسین

محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناکر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں تاہم وہ محض ایک نصف سینچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔

قبل ازیں میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 71 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

The post محمد رضوان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version