Site icon News Portal NP

جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ کیس ، اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعظم سواتیعدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

عمران خان کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے ، دو روز قبل انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

 

 

The post جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ کیس ، اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version