جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے ، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنمائوں کا استقبال کیا۔
نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے ، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے ، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔
The post مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع appeared first on ہم نیوز.