Site icon News Portal NP

جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دبائوپر درج ہوا، اینٹی کرپشن افسرکا انکشاف

humayun dilawarزاہد گشکوری
اسلام آباد
جج ہمایوں دلاورکیس میں اہم پیشرفت ہوئی، جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دباوپردرج ہوا، اینٹی کرپشن افسرنےاپنے مجسٹریٹ کو دیے بیان میں انکشاف کیا ہے، خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن افسرعمرصدیق نے اپنے بیان
میں کہا ہے کہ جج ہمایوں دلاورکیخلاف بنایا جانے والے سیاسی دباوکا نتیجہ ہے، بیان کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم نے حاصل کرلی ہے، بیان کے متن کہا گیا ہے جج ہمایوں دلاوراورانکے بھائی کیخلاف جومقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں درج ہے وہ سیساسی دباو کی وجہ سے ہے،خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن نے جج ہمایوں دلاوراور انکے بھائی کیخلاف مبینہ کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا، جج اور اسکی فیملی کیخلاف سوشل میڈیا کمپین میں انکا کوئی ہاتھ نہیں، بیان کا متن مزید بتاتا ہے کہ اینٹی کرپشن افسرعمر صدیق نے یہ بیان مجسٹریٹ اسلام آباد کے سامنے پانچ نومبرکوریکارڈ کرایا ہے، خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن نے جج ہمایوں دلاورکے خاندان کیخلاف بنوں میں مبینہ شاملات کی زمین سے متعلق انکوائری شروع کی تھی، سرکاری ریکارڈ کیمطابق ہمایوں دلاور کے والدکو متعلقہ زمین تنتالیس سال پہلے ڈگری ہوئی تھی، جج ہمایوں نے عمرصدیق کیخلاف سوشل میڈیا پرمبینہ پروپگنڈہ کرنے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی، عمرصدیق اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکمپلینٹ کے طورپرڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، عمرصدیق عدالتی حکم پراس وقت ایف آئی اے حکام کی تحویل میں ہے

The post جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دبائوپر درج ہوا، اینٹی کرپشن افسرکا انکشاف appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version