Site icon News Portal NP

 پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2 کیسز میں ضمانت منظور

ضمانت منظوراسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف  گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

26ویں آئینی ترمیم کےخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے کو ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں  پیش کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے پی ٹی آئی رہنماء اس وقت بیرون ملک ہیں۔

The post  پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف کی 2 کیسز میں ضمانت منظور appeared first on ہم نیوز.

Visit Source

Exit mobile version